سمیڈا روس کے بین الاقوامی فورم بائیو پروم میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کرے گا، سقراط امان رانا

ہفتہ 27 ستمبر 2025 23:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) وزیر اعظم شہباز شریف کے ویژن کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان کی سربراہی میں وزارت صنعت و پیداوار کے تحت سمیڈا ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اشتراک سے روس کے بین الاقوامی تجارتی فورم بائیو پروم-2025 میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کیلئے قومی سٹال لگائے گا۔جدید ترین بائیو ٹیکنالوجیز اور بائیو اکانومی مصنوعات کی نمائش کرنے والی تاریخی بین الاقوامی نمائش 6-7 اکتوبر کو روس میں جیلنڈزیک ایرینا کلچرل اینڈ بزنس سینٹر، روس میں منعقد ہو رہی ہے جس میں کئی ممالک کے وفود کی شرکت متوقع ہے۔

اس عالمی فورم میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان اور سیکرٹری سیف انجم پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ہارون اختر خان اپنے ہم منصب اور دیگر اعلی عہدے داروں سے پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کے امکانات اور آرگینک فوڈ اور بائیو ٹیکنالوجی سے متعلقہ مشترکہ منصوبوں کے مواقع پر بھی بات چیت کریں گے۔سمیڈا کی جانب سے جنرل منیجر راجہ حسنین جاوید اور چوہدری احمد منصور مذکورہ عالمی فورم میں شریک ہو کر پاکستان میں مائکرو، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کیلئے سمیڈا کی خدمات سے آگاہ کریں گے۔

سمیڈا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سقراط امان رانا کا کہنا ہے کہ بائیو پروم میں پاکستان کی شرکت مقامی ایس ایم ایزکو عالمی بائیو ٹیکنالوجی اور بائیو اکانومی مارکیٹوں سے جوڑنے اعلی قدر والے شعبوں میں تجارت علم کے تبادلے اور شراکت داری کے مواقع پیدا کرنے میں ایک اہم قدم ہے۔انہوں نیبتا یا کہ پاکستان کے مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کے لیے عالمی مارکیٹ کی رسائی کو بڑھانے اور برآمدات کو بڑھانے کے اپنے مشن کے طور پرسمیڈا پاکستانی کمپنیوں کے تیار کردہ بائیو فارماسیوٹیکل بائیو کاسمیٹک اور بائیو فوڈ پروڈکٹس کی متنوع رینج پر مشتمل پاکستا ن کا قومی سٹال بھی لگائے گا جس میں شازو فارماسیوٹیکلز اینڈ شازو زکا (پرائیویٹ) لمیٹڈ، قرشی، چلتن پیور، نیوٹری فیکٹر اور سکن کیئر سمیت معروف پاکستانی کمپنیاں ا پنی جدید بائیو بیسڈ مصنوعات پیش کریں گی۔