Live Updates

عوام بہت جلد (ن) ،پی پی اتحاد کا شیرازہ بکھرتا دیکھیں گے ‘ مسرت جمشید چیمہ

کسانوںکے لئے پیکج اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے ‘ سینئر رہنما پی ٹی آئی

اتوار 28 ستمبر 2025 11:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2025ء)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عوام بہت جلد (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے اتحاد کا شیرازہ بکھرتا ہوا دیکھیں گے ، دونوں کو سیلاب متاثرین کی بحالی کی کوئی فکر نہیں بلکہ کچھ معاملات میں بندر بانٹ کی جنگ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جب بھی دونوں ناکام ہونے لگتے ہیں تو ایک دوسرے پر الزام تراشی شروع کر دیتے ہیں لیکن اب عوام ان کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے بلکہ ان کا کڑا احتساب کریں گے۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پنجاب حکومت کاکسانوںکے لئے پیکج اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے ،اس سے کسان کی دوبارہ بحالی ممکن نہیں ، اس پر نظر ثانی کر کے دوبارہ پیکج کا اعلان کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے اقتدار کی جتنی باریاں لینی تھیں وہ لے چکیں اب عوام ان کی سیاست کی مکمل تدفین کے لئے بیتاب ہیں اور ان شا اللہ وہ وقت اب زیادہ دور نہیں ہے ۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات