Live Updates

حکومت کے کروڑوں کے وسائل جھونکنے کے باوجود پی ٹی آئی کا جلسہ ناکام رہا ‘ سیف الملوک کھوکھر

پنڈال میں 10سی15ہزار کرسیوں پر 10سے 15لاکھ لوگوں کو بٹھانا پی ٹی آئی کا ہی کمال ’’ ہنر ‘‘ ہے‘ صدر مسلم لیگ (ن) لاہور

اتوار 28 ستمبر 2025 11:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2025ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھرنے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے کیلئے خیبر پختوانخواہ حکومت کے کروڑوں کے وسائل جھونک دئیے گئے لیکن اس کے باوجود جلسہ کامیاب نہیں ہو سکا،جلسہ گاہ کے پنڈال میں موجود10سی15ہزار کرسیوں پر 10سے 15لاکھ لوگوں کو بٹھانا پی ٹی آئی کا ہی کمال ’’ہنر ‘‘ ہے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور مرکزی رہنمائوں کا دعوی تھا کہ پشاور جلسے میں ملک بھر سے لاکھوں افراد شریک ہوں گے لیکن پی ٹی آئی جہاں اس کی مسلسل تیسری حکومت ہے وہاںکے عوام نے بھی ان کی کال کو مسترد کر دیاہے ،مسلم لیگ (ن) کے رہنما اس طرح کے جلسے یونین کونسل کی سطح پر کر کے دکھا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کی تحریک میں عبرتناک ناکامی کی طرح خیبرپختونخوا ہ میں پی ٹی آئی والے جلسہ کرنے میں بھی ناکام ہوگئے ہیں ،پہلے ہی کہہ چکے ہیں پی ٹی آئی اب صرف تاریخ دے گی تحریک نہیں چلا سکے گی،فساد اور ملک دشمنی کی سوچ کو عوام نے اپنے اتحاد سے دفن کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کے دوران خیبر پختونخوا ہ کے عوام کو بھول جانے والوں نے ایک ناکام جلسے پر حکومت کے کروڑوں روپے کے وسائل لگا دئیے جس کا عوام ان سے حساب لیں گے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات