گزشتہ 24 گھنٹوں میں 29 ہزار سے زائد شہریوں نے لائسنسنگ سہولیات سے استفادہ کیا،ترجمان

اتوار 28 ستمبر 2025 15:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کے احکامات پر لائسنس کی فراہمی اور قانون کی پاسداری پر سختی سے عمل درآمد جاری ہے ۔ ترجمان پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 29 ہزار 900 سے زائد شہریوں نے لائسنسنگ سہولیات سے استفادہ کیا۔10 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس اور 9 ہزار 700 سے زائد شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے ،اسی طرح 9 ہزار900 سے زائد شہریوں نے لرننگ ،ریگولر اور انٹرنیشنل لائسنس کی تجدید کروائی۔

ترجمان نے بتایا کہ صوبہ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر41 ہزار600 شہریوں کے چالان کیے گئے ،بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والے8 ہزار300 سے زائد افراد کو چالان ٹکٹ جاری کیے ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے3 ہزار400 سے زائد افراد کے خلاف کارروائیاں کی گئیں ،پبلک ٹرانسپورٹ پر اوور لوڈنگ کرنے پر4 ہزار400 سے گاڑیوں کو بھاری جرمانے کیے گئے۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ کم عمر ڈرائیورز کے 2134، سموگ تدارک کے 636،غفلت لاپرواہی کے مرتکب 1916ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ٹریفک قوانین کی پاسداری ہم سب کی بنیادی اور قومی ذمہ داری ہے ۔ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی پر صوبہ بھر میں زیرو ٹالرنس پر کارروائی جاری ہے ،بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف90 روزہ مہم جاری ہے۔ محمد وقاص نذیر نے کہا کہ بھاری جرمانوں اور قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔

متعلقہ عنوان :