ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کی کارروائیاں ،مجموعی طور پر 21 ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا

اتوار 28 ستمبر 2025 16:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2025ء)ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے، پولیس نے گزشتہ روز کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 21 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں5 اسٹریٹ کرمنلز، 4 گٹکا ماوا فروش اور1 نان کسٹم پیڈ ایرانی ڈیزل سپلائر شامل ہے۔گرفتار ملزمان سے 4 پسٹلز بمعہ ایمونیشن، 168 پڑیاں تیار گٹکا ماوا، 105 پیکٹ انڈین گٹکا، 841 لیٹر ایرانی ڈیزل، 2 موٹر سائیکل، 1 سوزوکی گاڑی،3 موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔

(جاری ہے)

ملزمان کی گرفتاریاں عزیز بھٹی، شارع فیصل، گلستانِ جوہر، پی آئی بی کالونی، جمشید کوارٹرز، سولجر بازار، سچل، سہراب گوٹھ اور سائٹ سپر ہائی وے کے علاقوں سے عمل میں لائی گئی۔ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے ملزمان کو متعلقہ تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان میں محمد سمیر، وحید اللہ، عدنان، یاسر، جلیل الرحمن، محمد زاکر، بلاول، محمد موسی، جاوید، سعد عرف چھڑا، صالح، محمد ولی، ریحان، رابیاز، گل محمد، بلال، شہزاد، عبد المجید، محمد آصف، مکیش کمار اور میر حسن شامل ہیں۔