کراچی، گلشن نور میں پولیس مقابلے کے بعد2ملزمان زخمی حالت میں گرفتارجبکہ ساتھی ملزم فرارہونے میں کامیاب

اتوار 28 ستمبر 2025 16:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2025ء) تھانہ سرجانی کے علاقے گلشن نور میں پولیس نے مسلح ڈکیت گینگ سے مقابلے کے بعد2ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیاجبکہ ساتھی ملزم فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت حسین ولد مختیار اور تاریخ ولد سجن کے نام سے ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان سے 2غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد ہوئی ہوئی ہے۔زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ فرار ساتھی ملزم کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں کی جارہی ہیں۔پولیس کی جانب سے ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے، گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جارہا ہے۔