ڈاکٹر پاشا کا سٹوڈنٹ ہونے پر فخر ہے ، ان کی یہ تعیناتی اہلیان کمالیہ کے لیے اعزاز

اتوار 28 ستمبر 2025 16:10

کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2025ء)کمالیہ سے تعلق رکھنے والے ہونہار، قابل اور انتہائی عظیم شخصیت پروفیسر ڈاکٹر عمران پاشا زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں بطور ڈین فیکلٹی آف فوڈ، نیوٹریشن اینڈ ہوم سائنسز تعینات۔

(جاری ہے)

جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی جھنگ عدنان حیدر اور عمر زاہد نے ان کو دلی مبارکباد دی اور ان کا کہنا تھاپروفیسر ڈاکٹر پاشا نے بطور لیکچرار زرعی یونیورسٹی اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔

اپنے شاندار کیرئیر کے دوران انہوں نے سینکڑوں ریسرچ پیپرز اور مضامین لکھے جس سے پاکستان اور دنیا بھر میں فوڈ سائنسز کے مضامین کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں مدد ملی۔ اس کے علاوہ درجنوں طالبعلموں نے ان کی سربراہی میں پی ایچ ڈی اور ایم فِل مکمل کیا۔ ان کے ڈین تعینات پر عدنان حیدر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر پاشا کا سٹوڈنٹ ہونے پر فخر ہے اور ان کی یہ تعیناتی اہلیان کمالیہ کے لیے اعزاز کی بات ہے ۔