Live Updates

سیلاب متاثرہ عوام کی جلد بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے،بابر علائو الدین

اتوار 28 ستمبر 2025 17:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) چیئرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر(ر) بابر علائو الدین (ستارہ امتیاز ملٹری )نے اے سی آفس پسرور میں سیلابی نقصانات اور ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر پسرور سدرہ ستار، اسٹاف آفیسر عبدالجبار بھٹی، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اور مختلف محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق اس موقع پر افسران نے اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی اور موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بابر علائوالدین نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی ہدایات کے مطابق متاثرہ عوام کی جلد بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ترقیاتی منصوبوں کو بروقت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیا جائے تاکہ عوام جلد از جلد سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور بہتر انفراسٹرکچر کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات