قائد ملت کے یوم پیدائش کو سرکاری سطح پر منایا جائے،اسلم فاروقی

چین سے دوستی کی لازوال بنیاد قائد ملت لیاقت علی خان کا ہی کارنامہ ہے، ایم کیو ایس سی

اتوار 28 ستمبر 2025 19:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2025ء)بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی)پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے دست راست، تحریک پاکستان کے سرکردہ رہنما و مملکت خدا داد پاکستان کے پہلے وزیر اعظم قائد ملت نواب خان لیاقت علی خان کے یوم پیدائش کو سرکای سطح پر منایا جائے قائد ملت کے کارنامے ناقابل فراموش ہیں عوامی جمہوریہ چین سے دوستی کی لازوال بنیاد قائد ملت کا ہی کارنامہ ہے ایک بیان میں اسلم خان فاروقی کا کہا کہ قائد ملت قدم قدم پر قائد اعظم کے شانہ بشانہ رہے انہی کی کوششوں سے 1941 کے انتخابات میں کانگریس کے مقابلے میں آل انڈیا مسلم لیگ کو مسلمانوں نے ووٹ دیا اور بعد ازاں قائد اعظم کے ساتھ قائد ملت کی انتھک کاوشوں کے نتیجے میں ہی 14اگست 1947 کو دنیا کے نقشے پر وطن عزیز پاکستان کے نام سے معرض وجود میں آیا تھا قائد ملت کا شمار پاکستان کے صف اول کے رہنماں اور معماران وطن میں ہوتا ہے ان کی قومی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔