اسسٹنٹ کشمنر چمن کا افغان مہاجرین کیلئے قائم کردہ ہولڈنگ کیمپ کا دورہ

اتوار 28 ستمبر 2025 20:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) اسسٹنٹ کمشنر چمن امتیاز علی بلوچ نے نادرا کے اسسٹنٹ ڈائر یکٹر محمد طاہر کے ہمراہ پاک افغان بارڈر زیرو پوائنٹ پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے افغان مہاجرین کے لیے قائم کردہ ہولڈنگ کیمپ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے کیمپ میں قائم نادرا سینٹر اور دیگر فراہم کردہ سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر چمن نے تمام سہولیات کو تسلی بخش قرار دیا اور متعلقہ عملے کی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ پاکستان سے واپس افغانستان جانے والے افغان مہاجرین کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق کیمپ میں افغان مہاجرین کو مزید سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ ہولڈنگ کیمپ میں مہاجرین کی انٹری اور سفری دستاویزات مکمل کرنے کے بعد انہیں بابِ دوستی کے راستے افغانستان روانہ کیا جاتا ہے۔