بورے والا،تیز رفتار مسافر بس اور کار کے درمیان تصادم، چھ افراد جاں بحق اور دو شدید زخمی

اتوار 28 ستمبر 2025 23:10

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) حاصلپور روڈ ہیڈ اسلام کے قریب کار اور بس کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق حاصلپور روڈ ہیڈ اسلام کے قریب کار اور مسافر بس کے درمیان تصادم ہوا جس میں چھ افرادجاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

جاں بحق افراد کی شناخت 20 سالہ عمر ولد سلیم، 25 سالہ طلحہ ولد اسلم، 22 سالہ حیدر، 23 سالہ ابوبکر، حسنین کے طور پر ہوئی، تمام افراد فیصل آباد کے رہائشی تھے اور حاصل پور کی طرف جا رہے تھے۔

حادثے میں زخمی ہونے والوں میں لاہور کے رہائشی بس ڈرائیور سلامت علی اوروہاڑی کے رہائشی کنڈیکٹر محمد سلیم شامل ہیں۔ ریسکیو 1122 نے نعشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔ حادثے کے بعد کار مکمل طور پر تباہ جبکہ بس کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ٹرک کو اور ٹیک کرتے ہوئے پیش آیا ۔پولیس نےجائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔