راولپنڈی میں فوڈ اتھارٹی کی ناقص اور استعمال شدہ تیل کیخلاف کارروائی، 1200 لیٹر آئل تلف

اتوار 28 ستمبر 2025 23:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نے کبوتر گلی گنج منڈی میں موجود گودام کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 1200 کلو استعمال شدہ تیل تلف کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی کی ٹیم نے کبوتر گلی گنج منڈی میں موجود گودام کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 1200 کلو استعمال شدہ تیل تلف کردیا۔

تیل کا کسی قسم کا ریکارڈ بھی موجود نہ تھا۔

(جاری ہے)

ملزمان کیخلاف تھانے میں قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ استعمال شدہ تیل کا دوبارہ استعمال ممنوع ہے جو کہ مختلف بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی حکام کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں ناقص اور استعمال شدہ تیل کیخلاف سخت کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ کسی کو عوام الناس کی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :