عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کی رہائش گاہ پر سیاسی پارٹیوں کا مشاورتی اجلاس،سیاسی صورتحال پر گفتگو

اتوار 28 ستمبر 2025 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2025ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کی رہائش گاہ خان ہاؤس کوئٹہ میں جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیر سنیٹرمولانا عبد الواسع کی صدارت میں مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر عبدالقہار خان ودان ،جے یو آئی کے رہنما و سابق صوبائی وزیر حاجی نواز خان کاکڑ ،اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی، صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا اور مرکزی سیکرٹری طلبا رشید خان ناصر نے شرکت کی ۔

اجلاس میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورت حال بالخصوص ضلع چمن اور ضلع قلعہ عبداللہ کی صورتحال پر تفصیل سے غور و خوض کیا گیا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل پیر کو دوپہر 12 بجے چمن پریس کلب باچا خان ہال میں پریس کانفرنس منعقد کی جائے گی ،چمن کے تمام صحافیوں سے پریس کانفرنس کی بھرپور اور مؤثر کوریج کی اپیل کی گئی ہے۔