دوسرے چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل سیلنگ ریگاٹا کی اختتامی تقریب کا کراچی میں انعقاد

پیر 29 ستمبر 2025 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2025ء) دوسرے چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل سیلنگ ریگاٹا کی اختتامی تقریب کا کراچی میں انعقاد کیا گیا۔صوبائی وزیر برائے ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز ذوالفقار علی شاہ تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ ہفتہ بھر جاری رہنے والے بین الاقوامی سیلنگ چیمپئن شپ کے دوران ہر کیٹگری میں کل 12 مقابلے منعقد ہوئے۔

(جاری ہے)

پاکستان سمیت مصر، ایران، ملائیشیا، سری لنکا، تھائی لینڈ کے ماہر سیلرز نے چیمپئن شپ میں حصہ لیا۔پاکستان اور ملائیشیا کے کھلاڑی ایک ایک سونے، چاندی اور کانسی کے تمغوں کے ساتھ سر فہرست رہے۔مہمان خصوصی نے خطے میں سیلنگ اور واٹر اسپورٹس کے فروغ کے لیے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے مختلف کیٹگریز کے فاتح اور رنراپ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔اختتامی تقریب میں سول و ملٹری معززین، سفارت کاروں اور میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔