Live Updates

میرا بس چلے تو سلمان آغا، صائم ایوب، حسین طلعت کو ٹیم سے نکال دوں، کامران اکمل پھٹ پڑے

پیر 29 ستمبر 2025 12:15

میرا بس چلے تو سلمان آغا، صائم ایوب، حسین طلعت کو ٹیم سے نکال دوں، ..
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2025ء) سابق ٹیسٹ کرکٹرکامران اکمل نے کہا ہے کہ اگر میرا بس چلے تو سلمان علی آغا صائم ایوب اور حسین طلعت کو ٹیم سے نکال دوں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے کہا کہ سلمان علی آغا، صائم ایوب اور حسین طلعت کو ٹی 20 میں نہیں ہونا چاہیے،میرا بس چلے تو میں ان تینوں کھلاڑیوں کو ٹیم سے نکال دوں۔

کامران اکمل نے کہا کہ سلمان علی آغا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا کھلاڑی نہیں اور اس کو قیادت دے دی گئی، ایسا لگ رہا ہے کہ ہماری ٹیم صرف فارمیلٹی پوری کرنے گئی ہے۔سابق وکٹ کیپر بلے باز نے کہاکہ بچوں کو بھی میچ کا پتہ ہوتا ہے کہ 10 اوررز میں اگر اتنا اسکور بن جائے تو اگلے دس اوورز میں کتنا اسکور بنا سکتے ہیں لیکن ایسا لگ رہا ہے کہ نہ ہیڈ کوچ اور نہ ہی کپتان کا دماغ چل رہا ہے کہ کیا کرنا چاہیے، جیسا آغاز ملا تو شاہین اور نواز کو اوپر بھیجنا چاہیے تھا، لیکن ایسے بیٹر بھیجے جو فارم میں نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک میچ میں غلطی سمجھ آتی ہے، لیکن پاکستان ٹیم نے تینوں میچوں میں بڑی غلطیاں کیں۔ بھارت کے خلاف تیسرے میچ میں بھی گزشتہ میچ کی غلطیاں دہرائیں،ایسا لگتا ہے کہ قومی ٹیم نہیں بلکہ کسی اسکول کی ٹیم گئی ہوئی ہے اور صارف فارملیٹی پوری کر رہی ہے۔کامران اکمل نے کاکہ اچھا آغاز ملا تھا تو اننگ کا اختتام بھی اچھا ہونا چاہیے تھا۔ چاہے آج پاکستان جیت بھی جائے، لیکن ہیڈ کوچ سے متعلق سوچنا پڑے گا۔ ہم اگر آج فیصلے نہیں کریں گے تو ہماری ٹیم کا لیول اور زیادہ نیچے جائے گا۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات