Live Updates

جسپریت بمرا نے حارث رؤف کو آؤٹ کرکے طیارہ گرنے کا اشارہ کیا

پیر 29 ستمبر 2025 12:15

جسپریت بمرا نے حارث رؤف کو آؤٹ کرکے طیارہ گرنے کا اشارہ کیا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2025ء)بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا نے حارث رؤف کو آؤٹ کرکے طیارہ گرنے کا اشارہ کیا، بھارتی کرکٹ بورڈ اب کیا کرے گا آئی سی سی سے حارث رؤف کی شکایت کرنے والا بھارتی کرکٹ بورڈ اپنے کھلاڑتی کی اس حرکت پر اب خود سوالیہ نشان بن گیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پاکستانی بالر حارث رؤف کو آؤٹ کرنے کے بعد بھارتی فاسٹ بالر جسپرت بمراہ نے جہاز گرنے کا اشارہ کرتے ہوئے منفرد انداز میں جشن منایا۔

(جاری ہے)

جس پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے طنزیہ انداز میں سوال اٹھایا کہ بی سی سی آئی جسپرت بمراہ کی اس حرکت پر کب ایکشن لے گی یاد رہے کہ حارث رؤف نے پچھلے میچ میں جہاز گرنے کا اشارہ کیا تھا تو بھارتی بورڈ نے آئی سی سی سے شکایت کی تھی، جس پر آئی سی سی کی جانب سے میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔عدنان عالم نامی صارف نے لکھا کہ اگر بمراہ کو اس اشارے پر جرمانہ نہ کیا گیا، جو کہ اس کے اپنے ملک کے خلاف بھی ہے، تو یہ بات ثابت ہوجائے گی کہ بھارت کے لیے یہ اب جینٹلمین کا کھیل نہیں رہا بلکہ گندی سیاست بن چکا ہے۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات