بھارتی سکیورٹی فورسز نے ریاست چھتیس گڑھ میں تین نکسل باغی رہنمائوں کو ہلاک کر دیا

پیر 29 ستمبر 2025 12:49

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2025ء) بھارت کی وسطی ریاست چھتیس گڑھ میں سکیورٹی فورسز نے 3 نکسل باغیوں کو ہلاک کر دیا ۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق مقامی پولیس افسر نے پیر کو اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کارروائی ریاست کے ضلع کانکیر میں انسدادِ نکسل تحریک کے تحت انجام دی گئی ، ہلاک ہونے والے تینوں افراد نکسل تحریک کے سینئر رہنما تھے اور ان کے سروں پر انعام مقرر تھا۔