سیالکوٹ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی، 7 قمار باز گرفتار

پیر 29 ستمبر 2025 12:47

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2025ء) سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تاش پر جوا کھیلتے ہوئے 7 قمار بازوں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ مراد پور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےجوئے کے اڈے پر چھاپہ مارا اور 7 قمار بازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے جوئے پر لگی رقم اور تاش کے پتے برآمد کر لئے ۔ ملزمان کے خلاف قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :