
بڑھتے ہوئے حادثات کوکنٹرول کرنے کیلئے کم عمر ڈرائیورزکیخلاف خصوصی مہم کاآغازکر دیا گیا، چیف ٹریفک آفیسر
پیر 29 ستمبر 2025 14:05
(جاری ہے)
چیف ٹریفک آفیسرسٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد ناصر جاوید رانانے اے پی پی کو بتایا کہ ٹریفک وارڈنز کو کم عمر ڈرائیورز کے خلاف خصوصی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور اس سلسلہ میں تما م ٹریفک پولیس افسران واہلکاران سے کہاگیاہے کہ وہ موٹر سائیکل، چنگ چی رکشے، ویسپا رکشے، کاریں، ویگنیں اور دیگر اقسا م کی ٹرانسپورٹ چلانے والے کم عمر، ناتجربہ کار، بغیر لائسنس ڈرائیوروں کے خلاف فوری طور پر آپریشن کریک ڈاؤن کا آغاز کریں اور ان کی گاڑیاں قبضہ میں لے کر نہ صرف 72گھنٹوں کیلئے بند کردی جائیں بلکہ ان سے آئندہ کیلئے ڈرائیونگ نہ کرنے کا بیان حلفی بھی لیاجائے۔
انہوں نے کہا کہ کم عمر ڈرائیوروں کی غلط ڈرائیونگ کے باعث شاہرات پر ٹریفک حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے مالی کے ساتھ ساتھ جانی نقصان کاسامنا بھی کرناپڑرہاہے۔ انہوں نے تمام نو عمر ڈرائیوروں کو ہدایت کی کہ وہ کسی بھی قسم کی غلط ڈرائیونگ سے گریز کریں ورنہ ان کے ساتھ کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی۔مزید قومی خبریں
-
گلگت بلتستان میں مالیاتی کوآپریٹو سوسائٹز میں کم از کم اجرت 40 ہزار روپے مقرر کر دی گئی
-
بیوی اور دو بچوں کے لیے 75ہزار روپے ماہانہ نان و نفقہ مقرر کرنے کے گارڈین جج کے عبوری حکم کے خلاف شوہر کی درخواست مسترد
-
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر جوانوں اور فوجی قیادت کو خراجِ تحسین
-
وزیراعظم کی سفارش پر صدرِ مملکت نے انسانی ہمدردی اور آئینی تقاضوں کی بنیاد پر عبدالباسط کی سزائے موت معاف کر دی، جیل سے رہا
-
راولپنڈی،جواء کھیلنے والی2 ملزمان گرفتار
-
شافع حسین سے ازبکستان کے اعلیٰ سطحی پارلیمانی و تجارتی وفد کی ملاقات،پنجاب اور ازبکستان کے مابین تجارتی اشتراک اور دوطرفہ سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اپنی چھت اپنا گھر پروگرام میں قرض فراہمی کا نیا ریکارڈ
-
ملتان‘ جعلی کرنسی بنانے اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
-
سرگودھا کارڈیالوجی سینٹر نے ایک سال میں کام شروع کردیا، لگتا ہے جنات بنا گئے‘ مریم نواز
-
ایکسائز نے پرکشش نمبروں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا
-
کراچی کے علاقے ملیر میں 3.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کوئٹہ،وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارغلام مصطفٰی کو گیس کے بل میں 209،736 روپے کا ریلیف فراہم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.