ریسکیو1122 پشاورٹریننگ ونگ کی جانب سے ایک روزہ تربیتی سیشن کا انعقاد

پیر 29 ستمبر 2025 15:06

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2025ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر غیور مشتاق خان کی ہدایت پر ریسکیو 1122 پشاورٹریننگ ونگ کی جانب سے ایلیٹ فورس کے جوانوں کے لئے پولیس لائن پشاور میں ایک روزہ تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیتی سیشن کے دوران جوانوں کو فوری اور بروقت سی پی آرکرنے، سانس کی نالی بند ہونے کی صورت میں بحالی، شدید خون کے بہاؤ کو روکنے، فریکچر یعنی ہڈی کے ٹوٹنے کی حوالے سےابتدائ طبی تربیت فراہم کی گئی اور فرضی مشقیں کرائی گئی۔ تربیتی پروگرام کا مقصد حادثات سے ممکنہ بچاؤ اور حادثات کے دوران بروقت طبی امدادفراہم کرنے اور انسانی قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :