Live Updates

لاہور میں پرائس کنٹرول مہم، سبزی و پھلوں کی قیمتوں میں کمی

پیر 29 ستمبر 2025 16:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر سید موسی رضا کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سےپرائس کنٹرول مہم جاری ہے۔اسسٹنٹ کمشنرز، پیرا اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس شہر بھر میں نرخ نامے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے متحرک ہیں۔انتظامیہ کے مطابق کھیرے کی قیمت میں 10 روپے فی کلو ،آڑو کی قیمت میں 15 روپے اور انگور کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آلو، ٹماٹر، لہسن اور ادرک سمیت22 سبزیوں کی قیمتیں مستحکم رہیں جبکہ سیب، کیلا، ناشپاتی اور کھجور کی قیمتوں میں بھی استحکام دیکھا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

روٹی کی سرکاری قیمت 14 روپے پر عملدرآمد کرایا جا رہا ہے۔ چینی175 روپے فی کلوگرام اور آٹے کا 10 کلو کاتھیلا 905 روپے جبکہ 20 کلو کا تھیلا 1810 روپے میں دستیاب ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ اشیائے ضروریہ کی مقررہ قیمتوں پر فروخت یقینی بنائی جائے، سبزی و پھل منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی سخت مانیٹرنگ کی جائے اور گراں فروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور پرائس کنٹرول میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات