Live Updates

پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت سیالکوٹ میں کرکٹ میچ، سی ای او ایجوکیشن کی کھلاڑیوں سے ملاقات

پیر 29 ستمبر 2025 22:29

پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت سیالکوٹ میں کرکٹ میچ، سی ای او ایجوکیشن ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2025ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت گورنمنٹ ہائی سیکنڈری سکول سیالکوٹ سٹی اور سلک سکول سسٹم کے مابین کرکٹ میچ کھیلا گیا۔ نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے مقصد سے منعقدہ یہ میچ شائقین کرکٹ اور اساتذہ کی دلچسپی کا مرکز رہا۔میچ سے قبل چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سیالکوٹ مجاہد حسین علوی نے دونوں ٹیموں سے ملاقات کی اور کھلاڑیوں کو بہتر کارکردگی دکھانے کی ترغیب دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام طلبہ کو کھیلوں کے میدان میں آگے بڑھنے کے بہترین مواقع فراہم کر رہا ہے، جس سے نہ صرف قومی سطح پر نئے ٹیلنٹ کو سامنے آنے کا موقع ملے گا بلکہ نوجوانوں میں اعتماد اور مثبت سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔سی ای او نے مزید کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں طلبہ میں نظم و ضبط، ٹیم ورک اور محنت کے جذبے کو پروان چڑھانے میں بنیادی اہمیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی سطح پر تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے تاکہ نوجوانوں کو صحت مند ماحول اور اپنی صلاحیتیں دکھانے کا پلیٹ فارم مل سکے۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات