ملک میں 38 نرسنگ کالجز جعلی قرار،فہرست جاری کر دی گئی

پیر 29 ستمبر 2025 19:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2025ء)پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل کی جانب سے 38جعلی نرسنگ کالجز کی فہرست ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی،وفاقی دارالحکومت کے 5، پنجاب کے 25، سندھ کے 5اور خیبر پختونخوا ہ کے دو کالجز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

نرسنگ کونسل کی جانب سے والدین اور طلبہ کے لیے ایڈوائزی جاری کرتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ کسی غیر رجسٹرڈ اور جعلی ادارے کی ڈگری کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

صدر پاکستان کی جانب سے نرسنگ کونسل کی تشکیل نو کے حوالے سے آرڈیننس جاری کیا گیا ہے جس کے بعد کالجز کی رجسٹریشن اور انسپکشن کا عمل تعطل کا شکار ہو چکا ہے۔نرسنگ کونسل حکام کے مطابق 755 رجسٹرڈ ادارے اور کالجز موجود ہیں تاہم مطلوبہ تعداد اور معیار کے مطابق کوالیفائیڈ نرسز تیار نہیں کی جا رہیں۔نرسنگ کونسل حکام نے 38 جعلی نرسنگ کالجز کی فہرست بھی ویب سائٹ پر جاری کی ہے۔