آخری سانس تک قوم کی بقا کی جنگ لڑیں گیں، صادق ادریس

مہاجر قوم پر اگرجنگ مسلط کی گئی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دینگے،غیر مقامی مافیاز نے شہر میں لاقانونیت اور جرائم کا بازار گرم کیا ہوا ہے،سینئررہنمامہاجرقومی موومنٹ

پیر 29 ستمبر 2025 20:40

چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2025ء) مہا جر قومی موومنٹ(پاکستان)کے مرکزی رہنما صادق ادریس نے آفاق احمد کی رہائشگاہ پر تاجر برادری کے ایک وفد سے ملاقات کی جس میں انہوں نے شہر کے موجودہ حالات اور سندھ حکومت کے مہاجر قوم کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آخری سانس تک مہاجر حقوق اور بقا کی جنگ لڑیں گیں اگر ہم پرجبرا کوئی جنگ مسلط کی گئی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دینگے ہماری امن پسندی اور مصالیحت کی پالیسی کو ہماری کمزوری سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہر قائد سمیت صوبے بھر میں سندھی علیحدگی پسندوں کی جانب سے سندھو دیش کے حق میں جبکہ ملک مخالف نعرے لگانے والے آزادنہ شہر میں دنداناتے دکھائی دے رہے ہیں جو ناصرف بے خوفی کے ساتھ وڈیوں کلپ بناکر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردیتے بلکہ سیکورٹی اداروں کی موجودگی میں پاکستان مخالف نعرے لگا کر حکومتی ریڈکو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ علیحدگی پسند وں اور غیر مقامی مافیاز نے شہر میں لاقانونیت و جرائم کا بازار گرم کیا ہوا ہے جنکی سرپرستی پیپلزپارٹی کے وزرا کررہے ہیں جنکا ہدف شہری سندھ میں بسنے والے مہاجر عوام ہیں جنہیں ہر طرح سے نقصان پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے حکومت اپنے اس رویے سے باز نہیں آئی تو سخت اور مشکل فیصلے لے کر قوم کو اس منجھدار سے نکالنے کیلئے جلد نئی حکمت عملی سے آگاہ کرینگے۔