سندھ کے سینئر وزیر کا وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریر پر مایوسی کا اظہار

منگل 30 ستمبر 2025 17:36

سندھ کے سینئر وزیر کا وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریر پر مایوسی کا اظہار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ مریم نواز کی تقریر نفرت انگیز اور تقسیم پیدا کرنے والے بیانات سے بھری ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مریم نواز سے اس رویے کی توقع نہیں تھی، آج پریس کانفرنس میں اس معاملے پر تفصیلی بات کریں گے۔واضح رہے کہ مریم نواز نے فیصل آباد میں تقریب سے خطاب میں ایک بار پھر مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہر چیز کا علاج بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نہیں ہوتا، این ایف سی کے پیسے سب کو یکساں ملتے ہیں، آپ اپنے پیسے کہاں لگاتے ہیں