ساہیوال ،کمرشل ایریا میں سیوریج کے مسائل ترجیح بنیادوں پر مستقل حل کئے جائیں، کمشنر

منگل 30 ستمبر 2025 14:25

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل کے زیر صدارت اجلاس ہوا۔ شہر کے کمرشل ایریا میں جاری ترقیاتی کاموں اور انہیں خوبصورت بنانے پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر شاہد محمود، ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ شفیق احمد ڈوگر، ایم ڈی واسا تنویر قیصر سندھو، اے ڈی سی ریونیو کیپٹن (ر) اسامہ مجید اور اے سی جنرل غلام حسین بھٹی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے ہدایت کی کہ جاری منصوبوں پر کام تیز کیا جائے تاکہ انہیں بروقت مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کمرشل ایریا میں سیوریج کے مسائل ترجیح بنیادوں پر مستقل حل کئے جائیں۔ بعد ازاں انہوں نے ظفر علی سٹیڈیم، ای لائبریری، ہاکی گراؤنڈ اور اولڈ سٹیڈیم ہوٹل کا دورہ کیا اور اسے خوبصورت بنانے کی تجاویز کو جلد فائنل کرنے کی ہدایت کی۔ کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل نے دیپال پور بازار، صدر بازار، ہائی سٹریٹ اور لیاقت چوک میں بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے بنائی جانے والی ڈرین کو جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔\378