Live Updates

قومی کرکٹرز کی وطن واپسی، شاہین آفریدی، فخر زمان سمیت پانچ کھلاڑی اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئے

منگل 30 ستمبر 2025 23:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 ستمبر2025ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے پانچ اہم کھلاڑی دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے۔ قومی کرکٹرز شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، محمد نواز، حارث رؤف اور خوشدل شاہ فلائٹ EK-614 کے ذریعے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ ہوئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں نے ایئرپورٹ پر کسی پروٹوکول کے بغیر عام مسافروں کی طرح لاؤنج استعمال کیا اور رسمی کارروائی مکمل کرنے کے بعد گھروں کو روانہ ہو گئے۔

کھلاڑیوں کی واپسی ایشیا کپ میں شرکت اور مختصر قیام کے بعد عمل میں آئی ہے۔قومی ٹیم کے بقیہ کھلاڑیوں کی واپسی آئندہ چند روز میں متوقع ہے، جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے مستقبل کے دوروں، ٹریننگ کیمپس اور دیگر سرگرمیوں کا شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات