زیرینہ ناڑی کے سینکڑوں دیہات گاں کے عوام پینے کے پانی کے بوند بوند کے ترس رہے ہیں، قاضی حضور جان

منگل 30 ستمبر 2025 19:55

Aبھاگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 ستمبر2025ء) بھاگ بار کے صدر سینئر وکیل قاضی حضور جان ایڈووکیٹ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاکہ ابھی ایک بار پھر محکمہ موسمیات نے بارشوں کا الرٹ جاری کیا ہے اس وقت زیرینہ ناڑی کے سینکڑوں دیہات گاں کے عوام پینے کے پانی کے بوند بوند کے ترس رہے ہیں پینے کا پانی نہ ہونے اور ہزاروں زرعی زمینیں بنجر اور ویران غیر آباد ہیں زیرینہ ناڑی کے گاں گمب، گاں قاضی واگہ ، قاضی وانڈھ، گاں کالڑا ، گاں بلڑا، گاں عمر شاہمیر ، گاں محرم، گاں پندرانی ،سمیت سینکڑوں شہر ہیں جس کے عوام پینے کے پانی اور زرعی زمینوں کو سیراب کرنے کے لیے پریشان ہیں انہوں نے کہا کہ بالاناڑی میں اگر اس بار کوئی گڑبڑ کی گئی تو زیرینہ ناڑی کے عوام ہرگز خاموشی اختیار نہیں کی جا ئے گی دریائے ناڑی کے پانی کو بالاناڑی کے مختلف ڈیموں ناجائز طور پر بند کیا جاتا ہے حالانکہ ان کا اب کوئی حق بھی نہیں بنتا ہے محکمہ ایریگیشن ضلع بولان کچھی کی جانب سے آبپاشی زرعی اراضیات کے پانی میں منصفانہ تقسیم نہ ہونے کی وجہ سے زیرینہ ناڑی کے زمینداروں کو تحفظات اور خدشات ہیں وہ بالاناڑی اپنے زیر استعمال میں لاچکے ہیں جس میں ہزاروں کیوسک پانی بالاناڑی سے زیر استعمال لاچکے ہیں محکمہ ایریگیشن ضلع بولان کچھی جوکہ ،زیرینہ ناڑی ناڑی زمینداروں کا معاشی قتل کررہے ہیں محکمہ ایریگیشن ضلع کچھی کے پاس دریائے ناڑی کے پانی کے تقسیم کے حوالے سے کوئی قوائد اور ضوابط نہیں ہے محکمہ ایریگیشن ضلع کچھی دریائے ناڑی پر ریکارڈ ٹوڑ کرپشن میں ملوث ہیں دریائے ناڑی کے پانی کو خصوصا بالاناڑی سے وہاں پر غیر کمانڈ ایریا کو پانی دے کر پانی کو سودا کیا جارہا ہیاور ایسے بہت سے علاقے ہیں جن کا حق تاریخ میں کبھی بھی دریائے ناڑی سے نہیں بنتاہے ان علاقوں کے زمینوں کو بھی دریائے ناڑی کے سیلابی پانی سے سیراب کرایاجارہاہے جن کا دریائے ناڑی سے نہ تو کبھی حق بنتاہے اور نہ ہی وہ کبھی دریائے ناڑی سے اپنے زرعی اراضیات کو آباد بھی کیئے ہیں انہوں نے کہاکہ غیر کمانڈ ایریا(غیرغمی)زمینوں کو محکمہ ایریگیشن ضلع بولان کچھی کے ملی بھگت سے بالاناڑی سے پانی دیا جارہاہے جوکہ کرپشن اقربا پروری کی واضح ثبوت ہے جب کمانڈ ایریاکے زرعی اراضیات قانونی تقاضوں کے مطابق حق رکھتے ہیں جن کا ہر لحاظ سے حق بنتاہے ان کا معاشی قتل کیاجارہاہے انہوں نے کہاکہ بالاناڑی کا اب کوئی حق اور جواز نہیں بنتا ہے کہ وہ زرعی پانی کو روکے لیکن غیر کمانڈ (غیر غمی)زمینوں کو کرپشن کرکے پانی بیچا جائے وہ ہم ہرگز ہونے نہیں دینگے اور نہ ہی محکمہ ایریگیشین کو من مانیاں کرنے دینگے اگر محکمہ ایریگیشین ضلع کچھی نے اپنا قبلہ درست نہیں کیا تو ہم سخت اقدام اٹھانے سے کبھی بھی دریغ نہیں کرینگے انہوں نے وزیراعلی بلوچستان،صوبائی وزیر ایریگیشن،چیف سیکرٹری بلوچستان،سیکرٹری ایریگیشن،کمشنر نصیر آباد، ڈپٹی کمشنر بولان کچھی سے مطالبہ کیاکہ محکمہ ایریگیشن کے غیر ذمہ دارانہ رویے کا نوٹس لیکر دریائے ناڑی پر پانی کے تقسیم کو شفاف اور منصفانہ بنایاجائے بصورت دیگر زیرینہ ناڑی کے زمیندار اپنے حقوق کے لیے سخت احتجاج کا حق رکھتے ہیں