۔گلگت بلتستان کے عوام نے اتحاد اور تنظیم کی طاقت سے اپنے برحق مطالبات تسلیم کروائے ہیں، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی

منگل 30 ستمبر 2025 19:55

Gکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 ستمبر2025ء) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ بیان میں گلگت بلتستان کو نان ٹیرف علاقہ قرار دینے اور وہاں تمام ٹیکسوں کا خاتمہ کرنے کے اعلان پر گلگت بلتستان کے عوام کو اس تاریخی کامیابی پر مبارکباد اور داد و تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ گلگت بلتستان کے عوام نے اتحاد اور تنظیم کی طاقت سے اپنے برحق مطالبات تسلیم کروائے ہیں۔

اس سے قبل کشمیر کے عوام نے اتحاد اور تنظیم کی طاقت سے کشمیر میں بجلی کی فی یونٹ کی قیمت تین روپے کرنے کا برحق مطالبہ تسلیم کروایا تھا جو کشمیر کی عوام کی جدوجہد اور قربانیوں کا ثمر تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتونخوا وطن کے دریاں اور ڈیموں سے پیدا ہونے والے پن بجلی کی فی یونٹ کے پیداواری قیمت دو روپے سے کم ہے۔

(جاری ہے)

اور صرف تربیلہ ڈیم سے بیس ارب یونٹس سے زیادی بجلی پیدا ہوتی ہے لیکن پشتونخوا وطن کا بیشتر حصہ اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے اور پشتون افغان عوام کی غالب اکثریت بجلی کی قومی دولت سے یکسر محروم ہے ۔

بیان میں کہا گیاہے کہ گزشتہ سال تاریخی خیبر قومی جرگے نے پشتونخوا وطن کی بجلی کی فی یونٹ قیمت پانچ روپے قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے لیکن استعماری حکمرانوں نے کروڑوں پشتونوں کی اس برحق مطالبہ کو نظر انداز کیاہے ۔ وقت آگیاہے کہ پشتون افغان عوام بھی گلگت اور کشمیر کی عوام کی طرح اتحاد اور تنظیم کی طاقت سے اپنے برحق مطالبات کو تسلیم کروانے کیلئے فیصلہ کن جدوجہد اور قربانی کیلئے تیار رہیں۔

متعلقہ عنوان :