!ڈینگی کے خاتمے کیلئے تمام محکمے مربوط انداز میں کام کریں ،انسداد ڈینگی مہم عوامی صحت کے تحفظ کیلئے نہایت اہم ہے ،ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر

منگل 30 ستمبر 2025 20:15

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 ستمبر2025ء) ڈینگی کے خاتمے کے لئے تمام محکمے مربوط انداز میں کام کریں کیونکہ انسداد ڈینگی مہم عوامی صحت کے تحفظ کے لئے نہایت اہم ہے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسدادِ ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر فوکل پرسن انسداد ڈینگی پنجاب پروفیسرڈاکٹر وسیم بھی انکے ہمراہ تھے۔

اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر)ندیم ناصر نے ضلع میں ڈینگی کی موجودہ صورتحال اور انسدادی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ اکتوبر کا مہینہ ڈینگی کے پھیلاؤ کے لئے نہایت موزوں ہے اس لئے ڈینگی سرویلنس ٹیمیں اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لائیں اور کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ محنت اور لگن کے ساتھ پہلے کی طرح مہم جاری رکھی جائے۔ غفلت برتنے والے افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہائی رسک یونین کونسلز کو ہر صورت کور کیا جائے جبکہ پارکس اور عوامی مقامات پر پانی کے کھڑے ہونے کے امکانات کو مکمل طور پر ختم کیا جائے۔انہوں نے پی ایچ اے اور واسا کو مشترکہ طور پر کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم میں کسی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے انسدادی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے اور ان تمام اقدامات کی مؤثر مانیٹرنگ پر بھی زور دیا

متعلقہ عنوان :