
Uفیصل آباد ،فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی قیادت کی انتھک جدوجہد سے تاجروں کے اس منتخب ادارہ نے رواں سال کے دوران گرانقدر کامیابیاں حاصل کی ،ریحان نسیم بھراڑہ
منگل 30 ستمبر 2025 20:15
(جاری ہے)
انہوں نے بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کے علاوہ فیصل آباد کی جامع ترقی کیلئے تمام متعلقہ محکموں کو متحرک کرنے کا یقین دلایا اور کہا کہ چیمبر میں پاسپورٹ کے سب آفس کے قیام کیلئے بھی ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔
ریحان نسیم بھراڑہ نے بتایا کہ وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ خاں نے بھی فیصل آباد چیمبر کا دورہ کیا اور اس دوران چیمبر میں نادرہ کے آفس، ای سہولت اور نئے تزئین شدہ چیمبر کمپلیکس کے افتتاح کے علاوہ فیڈمک میں 5 ایکڑ پر نئے چیمبر کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تختی کی نقاب کشائی بھی کی۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی وزیر برائے ریلوے نے فیصل آباد چیمبر کا دورہ کیا جبکہ کئی وزراء سے اسلام آباد میں بھی ملاقاتیں کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ چیمبر کی organization Not for profit حیثیت کو دوبارہ بحال کرایا گیا جس سے چیمبر کو ہر سال 70سے 80لاکھ روپے کی بچت ہو گی۔ انہوں نے دیگر اہم کامیابیوں کا بھی ذکر کیا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ نئے عہدیدار اس چیمبر کو ترقی کی نئی منازل سے روشناس کرائیں گے۔ انہوں نے پورا سال ان سے تعاون کرنے پر ایگزیکٹو ممبران اور چیمبر سٹاف کا بھی شکریہ ادا کیا۔ نو منتخب صدر فاروق یوسف شیخ نے سبکدوش ہونے والے عہدیداروں کی کارکردگی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اُن کے روڈ میپ میں موجودہ صدر کی طرف سے شروع کئے جانے والے منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں بڑی تعداد میں کاروباری تنظیمیں ہیں تاہم بزنس کمیونٹی کے اجتماعی مفادات کے تحفظ کیلئے ہمیں چیمبر کے پلیٹ فارم پر یکجا ہو نا ہوگا۔ انہوں نے اپنے دور میں --’’ Made in Faisalabad‘‘ نمائش کے انعقاد کا عندیہ دیا اور کہا کہ اِس کے ذریعے فیصل آباد کی مصنوعات کو مقامی، صوبائی ، ملکی اور بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے کی راہ ہموار کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح ہمیں قومی برآمدات کو 100 ارب ڈالر تک بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے فیصل آباد میں الیکٹرک بسیں چلانے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ان کو کھرڑیانوالہ تک چلایا جائے۔ انہو ںنے امن و امان کی بحالی کیلئے سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت مزید کیمرے لگانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم عام طور پر وفاقی بجٹ پر زیادہ توجہ دیتے ہیں جبکہ ہمیں صوبائی بجٹ کی تیاری میں بھی اپنا بھر پور کردار اد اکرنا چاہیے۔ تقریب کے مہمان خصوصی میاں جاوید اقبال نے جانے والے عہدیداروں کو کامیاب سال گزارنے پر مبارکباد دی اور نئے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ اپنی وژن اور جدوجہد سے اسی طرح مزید کامیابیاں سمیٹیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر کے عہدے محنت کرنے والوں کیلئے کھلے ہیں ۔ چیمبر کے ممبران کو چاہیے کہ وہ یہاں ہونے والی ہر تقریب میں شرکت کریں تاکہ آنے والے دنوں میں وہ بھی چیمبرکے عہدیداروں کی ذمہ داریاں سنبھال سکیں۔ انہوں نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے عطیات دینے کی اپیل کی اور کہا کہ اس سلسلہ میں اب تک ڈیڑھ کروڑ روپے جمع ہو چکے ہیں تاہم مزید فنڈ ملنے پر امدادی سرگرمیوں کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا۔ آخر میں چیمبر کے ایگزیکٹو ممبران ، قائمہ کمیٹیوں کے کنونیئرز اور سٹاف میں شیلڈیں بھی تقسیم کی گئیں
مزید قومی خبریں
-
کراچی،سواری کی منتظر لڑکی کو ایک ہی ڈاکو نے چند لمحوں میں 2 مرتبہ لوٹ لیا
-
کراچی، اسلام آباد اورلاہورایئرپورٹس پر جدید ای گیٹس منصوبے کا ڈیزائن مکمل
-
اچھا وقت آنے والا ہے ایک عام آدمی کی زندگی بدلنے کے دن جلد آئیں گے، گورنرسندھ
-
پنجاب کے وسائل ، خزانے اورپانی پرپہلے پنجاب ، پھرکسی اورکا حق ہے‘ عظمیٰ بخاری
-
بالاج قتل کیس میں گوگی بٹ کی ضمانت منظور
-
چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت سپیشل اکنامک زون اتھارٹی پنجاب کا اجلاس، 8 نکاتی ایجنڈے پر غور
-
دہشتگردوں کو کسی صورت اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان، کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت
-
لاہور میں خاتون پر تیزاب پھینکنے والا شوہر گرفتار
-
لاہور سے کراچی جانے والی دو ٹرینیں منسوخ
-
کبڈی کے کھلاڑی کو میچ جیتے پر قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت کا حکم
-
پیپلز پارٹی مثبت سیاست پر یقین رکھتی ہے ، ندیم افضل چن
-
کراچی: حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.