اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے عہدے پر بحالی کے بعد مقدمات کی باضابطہ سماعت شروع کردی

بدھ 1 اکتوبر 2025 01:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے منگل کو عہدے پر بحالی کے بعد مقدمات کی باضابطہ سماعت شروع کردی۔

(جاری ہے)

جسٹس طارق محمود جہانگیری صبح 10 بجے عدالت پہنچے اور کاز لسٹ کے مطابق مقدمات کی سماعت کی۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ کے فیصلے کو معطل کر دیا تھا جس فیصلے کے مطابق جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جعلی ڈگری کیس میں عدالتی کام سے روک دیا گیاتھا۔