دو ریاستی حل دائمی امن کا واحد راستہ ہے ، یورپی کمیشن

بدھ 1 اکتوبر 2025 08:40

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) یورپی کمیشن کی صدر اورسولا فان ڈیئرلائن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس امن منصوبے کا خیرمقدم کیا جس کا مقصد غزہ کی پٹی میں تقریباً دو سال سے جاری جنگ کو ختم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

العربیہ کے مطابق اورسولا فان ڈیئرلائن نے"ایکس" پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ "دو ریاستی حل اسرائیل اور فلسطینیوں کے لیے منصفانہ اور دائمی امن حاصل کرنے کا واحد عملی راستہ ہے۔

انھوں نے زور دیا کہ وہ "تمام فریقوں کو اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دیتی ہیں"۔ اورسولا کے مطابق یورپی یونین اس حوالے سے اپنا حصہ ڈالنے کے لیے تیار ہے۔یورپی کمیشن کی صدر نے کہا کہ فوری طور پر جنگ بندی ہونی چاہیے اور غزہ کے باشندوں کے لیے فوری انسانی امداد فراہم کی جائے اور تمام یرغمالیوں کو فوراً رہا کیا جائے۔