بھارت میں تھرمل پاور پروجیکٹ کا حصہ گرنے سے 9 مزدور ہلاک

بدھ 1 اکتوبر 2025 09:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) بھارتی ریاست تامل ناڈو کے دارالحکومت چینئی میں زیر تعمیر تھرمل پاور پراجیکٹ کا ایک حصہ گرنے سے کم از کم 9 مزدور ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ واقعہ گزشتہ شب 1,320 میگاواٹ کے انور اسپیشل اکنامک زون (ایس زیڈ ای ) تھرمل پاور منصوبے میں پیش آیا۔ تمام ہلاک شدگان کا تعلق شمال مشرقی ریاست آسام سے ہے۔ مزدور تقریباً 20 فٹ کی بلندی پر کام کر رہے تھے جب آہنی اسکیفولڈنگ اچانک گر گئی۔ زخمی مزدور کو مقامی اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :