نوشہرہ ورکاں، پولیس نے دوران گشت 3800 گرام منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا

بدھ 1 اکتوبر 2025 11:20

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) تھانہ نوشہرہ ورکاں پولیس نےبروقت کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا اور ملزم گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر ذوالفقار علی کی قیادت میں پولیس نے مخبری پر نواحی علاقے اولکھ بھائیکے پل کے قریب کارروائی کی۔

(جاری ہے)

اطلاع تھی کہ بشارت عرف بلی سکنہ اولکھ بھائیکے اس وقت پل پر منشیات فروشی کر رہا ہے۔

پولیس کو دیکھتے ہی ملزم فرار ہونے کی کوشش کرنے لگا تاہم پولیس نے گھیرا ڈال کر اسے قابو کر لیا۔تلاشی کے دوران ملزم کے قبضہ سے 2160 گرام چرس، 1640 گرام ہیروئن اور ایک عدد بغیر لائسنس پستول برآمد ہوا۔ پولیس نے موقع پر ہی ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے اور ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔\378