Live Updates

فلاپ صائم ایوب وزڈن کی ٹیم آف ایشیا کپ میں شامل

ایونٹ میں 5.28 کی اوسط سے صرف 37 رنز سکور کرنے والے صائم ایوب کو ون ڈاؤن پوزیشن پر رکھا گیا ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 1 اکتوبر 2025 12:58

فلاپ صائم ایوب وزڈن کی ٹیم آف ایشیا کپ میں شامل
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم اکتوبر 2025ء ) وزڈن نے ایشیا کپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں فلاپ ہونے کے باوجود صائم ایوب کو شامل کرلیا۔ 
اوپنرز میں بھارت کے ابھیشیک شرما اور سری لنکا کے پاتھم نسانکا کو رکھا گیا ہے، ایونٹ میں 5.28 کی اوسط سے صرف 37 رنز اسکور کرنے والے صائم ایوب کو ون ڈاؤن پوزیشن پر رکھا گیا ہے۔

 
وزڈن کے مطابق یہ شاید متنازع ترین سلیکشن ہے، اس پر کئی سوالات اٹھ سکتے ہیں کہ کیا آپ ایک ایسے بیٹر کو منتخب کرسکتے ہیں جس نے رنز نہیں بنائے اور وکٹیں حاصل کیں۔ 
صائم سات اننگز میں چار مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے، ان کے 37 میں سے 35 رنز سپر فور اور فائنل میں بھارت کے خلاف سامنے آئے مگر وہ بولنگ میں کافی شاندار رہے۔

(جاری ہے)

 

انہوں نے نہ صرف مخالف ٹیم کے رنز کی رفتار روکی بلکہ شبمن گل، ابھیشیک شرما اور تلک ورما کی وکٹیں بھی حاصل کیں۔

وزڈن کی جانب سے صائم ایوب کی سلیکشن تیسرے اسپنر کے طور پر کی گئی جبکہ ان کے رنز کو ٹیم کے لیے بونس قرار دیا گیا۔ 
اس الیون میں پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی بھی شامل ہیں۔ 
دیگر کھلاڑیوں میں تلک ورما، سنجو سیمسن، عظمت اللہ عمرزئی، اکشرپٹیل، ڈاسن شناکا، کلدیپ یادیو اور مستفیض الرحمان کو رکھا گیا ہے۔ 
سکرین شاٹ
سکرین شاٹ
 
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات