
سونم وانگچک کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے، گیتانجلی انگمو
بدھ 1 اکتوبر 2025 13:01
(جاری ہے)
سونم وانگچک کو بغیر کسی نوٹس کے کالے قانون قومی سلامتی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا اور بعد میں 27ستمبر کو راجستھان کی جودھ پور جیل میں منتقل کر دیا گیا ۔
انگمو نے تصدیق کی کہ انہیں ابھی تک کوئی حراستی آرڈر فراہم نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس کیس کو قانونی طورپر لڑیں گے اور سچ سامنے آنے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔انہوں نے کہا کہ لہہ میں ہماری نگرانی کی جا رہی ہے۔ مجھے میڈیا سے بات کرنے یا اپنا موقف پیش کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔انہوں نے کہا ہمالین انسٹی ٹیوٹ آف آلٹرنیٹیوزلداخ میں بھارتی پیراملٹری سی آر پی ایف کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جو باہر کے لوگوں کو ادارے میں داخل ہونے سے روکتے ہیں۔ گیتانجلی نے کہا میں جہاں جاتی ہوں وہاں نگرانی کی جاتی ہے۔غیر ملکی فنڈنگ اور پاکستان سے روابط کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انگمو نے واضح کیا کہ وانگچک نے رواں سال کے شروع میں پاکستان میں اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کی تھی جس کی میزبانی ڈان میڈیا گروپ نے کی تھی۔اقوام متحدہ کے پروگرام میں شرکت کرنے میں کیا حرج ہے؟انہوں نے لداخ میں پائیدار فن تعمیر اور موحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے وانگچک کے کام کو اجاگر کیا جسے بین الاقوامی سطح پر سراہا جارہا ہے۔ اگر ہم یہ اچھا کام کرنے والے کے ساتھ ایک مجرم جیسا سلوک کریں گے اور کرفیو کے ساتھ خوف ودہشت کا ماحول پیدا کریں گے تو دوسروں کی حوصلہ افزائی کیسے ہوگی؟گیتانجلی انگمو نے بھارتی حکام کو چیلنج کیا کہ ہمارے پاس ہر الزام کو غلط ثابت کرنے کے لیے حقائق، ریکارڈ اور دستاویزات موجود ہیں، اگر کسی کو ہمارے کام میں کوئی غلطی نظر آتی ہے تو وہ سامنے آئے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایلون مسک کی دولت 500 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی
-
شام کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،ترک صدر
-
امریکا میں شٹ ڈائون سے ہلچل، ناسا کے 15 ہزارملازم فارغ
-
’’ہم راہول گاندھی کے سینے میں گولی ماریں گے‘‘ بی جے پی ترجمان کی لائیو ٹی وی شو کے دوران دھمکی
-
میگھن مارکل کے والد فلپائن میں زلزلے کے دوران عمارت میں پھنس گئے
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
امریکی شٹ ڈاؤن کے باعث ناسا بند
-
قطر پر کیا جانے والا حملہ امریکا پر حملہ تصور ہوگا
-
فلپائن میں 6.9 شدت کے زلزلے سے شدید تباہی، حادثات میں 69 افراد ہلاک
-
سعودی عرب میں لائسنس کے بغیر مریضوں کا علاج کرنے والا خود ساختہ ڈاکٹر گرفتار
-
متحدہ عرب امارات اورملائیشیا کے درمیان جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ نافذالعمل ہوگیا، دوطرفہ تجارت 13.5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر
-
ابوظہبی میں 2027 تک دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت سے چلنے والی حکومت بنانے کی حکمت عملی کا جائزہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.