پشاور، چارسدہ شبقدرپولیس کی کارروائی، 13 ملزمان گرفتار،3435 گرام ائس برآمد

بدھ 1 اکتوبر 2025 13:01

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) پشاور، ضلع چارسدہ شبقدرپولیس نےکامیاب کارروائی کرتے ہوئے8 مشتبہ افراد سمیت13 ملزمان کوگرفتارکر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان شبقدر پولیس کےمطابق ایس ایچ اوتھانہ شبقدرنے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 8 مشتبہ افراد سمیت 13 ملزمان کوگرفتارکرکے ملزمان سےمجموعی طورپر3435 گرام ائس برآمد کرلیا گیا ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرچارسدہ محمد وقاص خان کی ہدایات پرضلع بھرمیں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں ، پولیس نے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :