ملتان میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق

بدھ 1 اکتوبر 2025 16:04

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) ملتان میں وہاڑی چوک کے قریب تیزرفتار ٹرک کی ٹکرسے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو 1122 کے مطابق افسوسناک حادثہ بدھ کے روز وہاڑی چوک کے قریب نجی گھی مل کے سامنے پیش آیاجہاں 61 سالہ محمد ادریس ولدغلام محمد روڈ کراس کرتے ہوئے ٹرک کی ٹکر سے موقع پرہی جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

ریسکیواورمتعلقہ پولیس نے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی فوری موقع پر پہنچ کرامدادی کارروائی میں حصہ لیا ۔قانونی کارروائی کے بعد جاں بحق شخص کی لاش کو لواحقین کےکہنے پران کے حوالےکردیا گیا۔