گنداخہ میں امن قائم رکھنا پولیس کی اولین ترجیح ہے ،میر ظہیر احمد جمالی

بدھ 1 اکتوبر 2025 17:34

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) ایس ایچ او گنداخہ بلوچستان میر ظہیر احمد جمالی نے کہا ہے کہ گنداخہ میں امن قائم رکھنا پولیس کی اولین ترجیح ہے ،اس مقصد کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے کوئٹہ میں ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی ) آفس میں بیورو چیف نظر محمد سے ملاقات کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران گنداخہ کی موجودہ امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ایس ایچ او میر ظہیر احمد جمالی نے کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا، اس لیے شہریوں کو چاہیے کہ وہ پولیس کے ساتھ مل کر علاقے کو پرامن بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔بیورو چیف نظر محمد نے اس موقع پر امن و امان کے قیام کے لیے پولیس کی کوششوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ گنداخہ سمیت پورے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے تمام ادارے مشترکہ طور پر اپنا کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ایس ایچ او محمد محرم قمبرانی بھی موجودتھے۔