Live Updates

بھارتی میڈیا جھوٹی خبریں چلا رہا ہے، میں نے کسی سے معذرت نہیں کی : محسن نقوی

بحیثیت صدر ایشین کرکٹ کونسل بھارت کو ٹرافی اسی دن دینا چاہتا تھا، اب بھی ٹرافی دینے کوتیار ہوں ، میرے دفتر آئیں اور ٹرافی لے جائیں : صدر ایشین کرکٹ کونسل

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 1 اکتوبر 2025 14:50

بھارتی میڈیا جھوٹی خبریں چلا رہا ہے، میں نے کسی سے معذرت نہیں کی : محسن ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم اکتوبر 2025ء ) چیئرمین پی سی بی اور اے سی سی کے صدر محسن نقوی نے ایک بار پھر بھارتی کپتان کو دفتر آکر ٹرافی لے جانے کی دعوت دے دی۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ صدر ایشن کرکٹ کونسل محسن نقوی نے ایشیا کپ کی ٹرافی کے معاملے پر بی سی سی آئی سی سے غلطی مانتے ہوئے معافی مانگ لی ہے۔

(جاری ہے)

 

تاہم اب اس حوالے سے چیئر مین پی سی بی محسن نقوی کابیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیاغلط اورجھوٹی خبریں چلا رہا ہے، میں نے نہ کچھ غلط کیا اورنہ ہی کسی سے معذرت کی ہے۔

 
انہوں نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدرکی حیثیت سے بھارت کو ٹرافی اسی دن دینا چاہتا تھا اور میں اب بھی ٹرافی دینے کو تیار ہوں اگروہ چاہتے ہیں۔ 
محسن نقوی نے ایک بار پھر بھارتی کپتان کو دعوت دی اور کہا کہ بھارتی کپتان میرے اے سی سی کے دفتر آئیں اور ٹرافی لے جائیں۔ 
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا کا کام صرف اپنے لوگوں کو بیوقوف بنانا ہے، بدقسمتی سے بھارت کرکٹ میں سیاست لےکر آیا اور کھیل کی ساکھ کو متاثرکیا۔

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات