امریکی تیل کمپنیوں اور جہازوں پر جوابی پابندیاں لگائیں گے ، حوثیوں کا اعلان

بدھ 1 اکتوبر 2025 17:20

صنعا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2025ء)یمن کے حوثیوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی آئل کمپنیوں ایگزون موبل اور شیوران پر جوابی پابندیاں لگائیں گے۔ العربیہ اردو کے مطابق یہ بات حوثیوں کے ایک فورم نے کہی ہے۔یمن میں انسانی بنیادوں پر کام کرنے والے رابطہ کاری کے مرکز ایچ او سی سی کو گزشتہ سال قائم کیا گیا تاکہ حوثی فورسز اور کمرشل شپنگ آپریٹر کے درمیان رابطہ کاری ہو سکے۔

(جاری ہے)

اس نے اب تک 13 امریکی کمپنیوں اور 9 امریکی حکام پر پابندیوں کے علاوہ 2 جہازوں پر بھی پابندیاں لگائی ہیں۔حوثیوں کے اس فورم نے دعوی کیا کہ یہ پابندیاں امریکی پابندیوں کے جواب میں ہیں جو انہوں نے حوثیوں کے خلاف رواں سال عائد کی ہیں اور اس کے باوجود عائد کی ہیں کہ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ ہونے والے جنگ بندی معاہدے سے یمنی حوثی گروپ نے بھی اتفاق کیا تھا اور امریکا سے جڑے جہازوں کو بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں نشانہ بنانا چھوڑ دیا تھا۔