وارث خان پولیس نے تشدد کے مقدمے میں اشتہاری گرفتار کرلیا

بدھ 1 اکتوبر 2025 17:48

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھر میں گھس کر شہری پر تشدد کرنے والے اشتہاری کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اشتہاری مارچ 2024 سے مطلوب تھا اور وقوعہ کے بعد روپوش ہوگیا تھا۔ ایس پی راول سعد ارشد نے کہا کہ اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :