راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں: 3 ملزمان گرفتار، ساڑھے 5 کلو چرس برآمد

بدھ 1 اکتوبر 2025 17:48

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر پولیس نے مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

گوجرخان پولیس نے 2 کلو 480 گرام، کلر سیداں پولیس نے 1 کلو 650 گرام جبکہ نصیر آباد پولیس نے 1 کلو 560 گرام چرس برآمد کی۔ پولیس کے مطابق منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :