اوستہ محمد، کوئٹہ میں دہشت گردی کا واقعہ قابل مذمت ہے، میڈم فریدہ بلوچ

بدھ 1 اکتوبر 2025 17:55

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اکتوبر2025ء)پاکستان مسلم لگ خواتین ونگ کی صوبائی سینئر نائب صدر میڈم فریدہ بلوچ نے کوئٹہ واقعہ پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دہشت کردوں کی کوئی دین دھرم نہیں یہ انسان ہیں وحشی ہیں پاکستان مسلم لیگ اس واقع کی مذمت کرتی ہے شہید ہونے والوں کے لواحقین سے ہ۔

(جاری ہے)

دردی ہے ان خیالات کا اظہار جاری بیان میں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انڈیا براہ راست لڑنے تو ناکام ہوا لیکن اب اس طرح اندرونی حرکتیں کر رہا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ دہشت کردوں کی کوئی دین دھرم نہیں ہے غریبوں کے جانوں سے کھیلنا قابل مذمت ہے حکومت کوچاہیے ان کیخلاف کاروائی کریں میڈم فریدہ بلوچ نے کہاکہ ہمیشہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ دھشت گردوں کے خلاف کاروائی ہے۔

میڈم فریدہ نے شہید ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور انڈیا کو خبر دار کیا کہ وہ کتے کی طرح چوری وار نہ کرے سامنے لڑے تو ان کو منہ طوڑ جواب دیں گے۔