صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بدھ 1 اکتوبر 2025 23:37

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اکتوبر2025ء) علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق بدھ کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ مغربی اضلاع کیچ، چاغی، نوشکی، خاران، واشک اور پنجگور میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

کیچ اور رخشان ریجن میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔

جمعرات کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ مغربی اضلاع کیچ، چاغی، نوشکی، خاران، واشک اور پنجگور میں شدید گرمی ہوگی۔ کیچ اور رخشان ریجن میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔