Live Updates

پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائے اسکول کرکٹ چیمپین شپ

اسٹینڈرڈ اسکول، حرا فانڈیشن اور اوایسس سیکنڈری اسکول کی کامیابی۔ ایش ملک کا آل راؤنڈ کھیل

بدھ 1 اکتوبر 2025 19:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2025ء)پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائے اسکول کرکٹ چیمپین شپ میں گزشتہ روز مزید تین میچز کا فیصلہ ہو گیا۔ آئی بی اے گرانڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں اسٹینڈرڈ سیکنڈری اسکول نے ممتاز گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ممتاز گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 145 رنز بنائے۔

امان اللہ نے 5 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 51 اور محمد عبد اللہ نے 21 رنز بنائے۔ ایش ملک نے 14 رنز دیکر 4 اور محمد اوسید نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں اسٹینڈرڈ سیکنڈری اسکول نے 3 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 147 بنا لئے۔ محمد نوید نے 6 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 51، ایش ملک نے 5 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 42 اور سومان کبیر نے 22 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

دارالعلوم کورنگی گراونڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں حرا فانڈیشن اسکول نے کراچی پبلک اسکول کو باآسانی 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔

کراچی پبلک اسکول پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 65 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔سید محمد آیان نے 36 رنز بنائے۔ شاہزیب اشفاق نے 3، محمد عقیل، معاذ مقبول اور جکوان عثمانی نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں ہرا فاونڈیشن اسکول نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 66 رنز بنا لئے۔ جکوان عثمانی 15 اور فخر الدین نے 16 رنز ناٹ آوٹ بنائے۔ این ای ڈی یونیورسٹی گرانڈ پر کھیلے گئے تیسرے میچ میں اوایسس سیکنڈری اسکول نے ال حیدر سیکنڈری اسکول کو 149 رنز سے شکست دے دی۔

اوایسس سیکنڈری اسکول نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے۔ کلیم اللہ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 4 چوکوں 8 چھکوں کی مدد 76، عزیز خان نے 5 چوکوں 3 چھکوں کی مدد سے 50، سید مہدی رضوی نے 4 چوکوں 2 چھکوں کی مدد سے 46 اور محمد سجاد نے 23 رنز بنائے۔ جازم علی 3، شہیر علی، ہنزلا طارق نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں ال حیدر اسکول کی ٹیم 100 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ امان حیدر نے 28 رنز بنائے۔ سید مہدی رضوی، عزیز خان اور محمد حفیظ نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات