آزاد کشمیر کے غیورعوام نے مفاد پرست عناصرکی احتجاجی کال کو مستردکردیا

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال بری طرح ناکام ہو گئی

جمعرات 2 اکتوبر 2025 01:20

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)آزاد کشمیر کے غیورعوام نے مفاد پرست عناصرکی احتجاجی کال کومسترد کردیا جبکہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال بری طرح ناکام ہو گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق احتجاجی کال کی ناکامی کے بعد جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے چند عناصر نے علاقہ میں پر تشدد کارروائیاں اور توڑ پھوڑ کی کوششیں کی، مفاد پرست حلقوں کی جانب سے امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی مذموم کوشش کی گئی۔

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی جان ومال کاتحفظ یقینی بنانے کیلئے مصروف عمل رہے ۔آزاد جموں و کشمیر کے تمام بڑے شہروں میں معمولات زندگی رواں دواں ہیں۔ذرائع کے مطابق میرپور، بھمبر، کوٹلی، چکوٹھی اور دیگر بڑے شہروں میں بازارمعمول کے مطابق کھلے رہے ،کسی کو بھی اپنے مذموم عزائم کیلئے معمولات زندگی متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔