Live Updates

حب ،آر سی ڈی ہائی وے پرتیز رفتاری کے باعث کوچ اور ٹرک میں خوفناک تصادم 7 افراد جانبحق، 16 زخمی ہوئے

جمعرات 2 اکتوبر 2025 12:21

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2025ء) ضلع لسبیلہ کی تحصیل اوتھل مین آر سی ڈی ہائی وے زیرو پوائنٹ کے قریب تیز رفتاری کے باعث کوچ اور ٹرک میں خوفناک تصادم 7 افراد جانبحق، 16 زخمی ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق۔ ضلع لسبیلہ کی تحصیل اوتھل مین آر سی ڈی ہائی وے زیرو پوائنٹ کے قریب گزشتہ درمیانی شب کوچ اور ٹرک کے درمیان تیز رفتاری کے باعث خوفناک تصادم یوا جس کے نتیجے میں خاتون اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 16 مسافر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی اوتھل حاصل خان قمبرانی ایس ایچ او اوتھل جان محمد، ایڈیشنل ایس ایچ او شاہد اقبال ریسکیو 1122 ایدھی اور لسبیلہ ویلفئر ٹرسٹ کے رضا کار فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر پی پی ایچ آئی حاجی خان، انچارج ایدھی بلوچستان ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی اور انچارج لسبیلہ ویلفئر ٹرسٹ عرفان رمضان جاموٹ نے ایمبولینسوں اور ریسکیو ٹیموں کی قیادت کرتے ہوئے امدادی کارروائی میں حصہ لیا۔

نعشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کیا گیا جہاں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عمران خان کی سربراہی میں میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کی شدید زخمیوں کو مزید علاج کے لیے کراچی سول ہسپتال ریفر کردیا گیا جبکہ ان میں سات جانبحق افراد کی لاشوں کو ضروری پولیس کاروائی کے بعد ایدھی ایمبولینس کے زریعے ایدھی سرد خانہ سہراب گوٹھ کراچی منتقل کردیا گیا ہے، حادثے کی اطلاع پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ محترمہ حمیرا بلوچ بھی فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل پہنچیں اور زخمیوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔\378
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات