پاکستان کا انڈونیشیا اور فلپائن میں زلزلوں سے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار

جمعرات 2 اکتوبر 2025 13:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2025ء) پاکستان نے انڈونیشیا اور فلپائن میں حالیہ زلزلوں سے جانی و مالی نقصانات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں پاکستان نے انڈونیشیا اور فلپائن کی حکومتوں اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں اور اس غم کی گھڑی میں دونوں ممالک کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔